ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!
zia
ٹرمپ کا خطرناک پروجیکٹ ایسٹر کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

LPG price jacked up in Pakistan
(فوٹو؛ فائل)

ملک کے معاشی حب کراچی میں شدید گیس لوڈشیڈنگ کے باوجود ایل پی جی (لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس) کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250 روپے مقرر کی گئی ہے۔

شہر کے متعدد علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں نے مجبوری میں گھریلو استعمال کے لیے ایل پی جی خریدنی شروع کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ایل پی جی کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی کی ضرورت ہے تاکہ غریب طبقہ بھی اس متبادل ایندھن سے استفادہ کر سکے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ گیس کی بلاتعطل فراہمی بھی یقینی بنائیں۔

شہر قائد میں اس وقت نہ صرف گیس کی بندش عوام کے لیے اذیت کا باعث بنی ہوئی ہے بلکہ شدید گرمی کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نے بھی حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ گیس بحران کا مستقل حل نکالا جائے اور ایل پی جی سلنڈرز پر انحصار کم سے کم کیا جائے۔

Related Posts