پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

LPG price jacked up in Pakistan
(فوٹو؛ فائل)

اسلام آباد: پاکستان میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 54 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 248اعشاریہ 37 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جو یکم اپریل سے نافذ العمل ہوگی۔

گھریلو استعمال کی 11اعشاریہ 8 کلوگرام کی ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 6اعشاریہ 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 2930اعشاریہ 71 روپے ہو گئی ہے۔

29 مارچ کو وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا تھا اور نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا تھا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 254اعشاریہ 63 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 258اعشاریہ 64 روپے فی لیٹر برقرار رہی۔

یہ تبدیلیاں عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور ملکی معاشی حالات کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں باقاعدہ رد و بدل کا حصہ ہیں۔

Related Posts