ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ
ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

کراچی: ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکر نے منگل کے روز مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کا اعلان کیا۔

تازہ ترین اضافے کے بعد، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 220 روپے ہوگئی ہے، عرفان کھوکھر نے وضاحت کی کہ یہ اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے جہاں ایل پی جی کی قیمتیں 92 ڈالر سے بڑھ کر 556 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگئی ہیں۔

گھریلو سلنڈر اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بالترتیب 120 روپے اور 450 روپے کا اضافہ ہوا، نئی قیمتیں بالترتیب 2,615 روپے اور 10,030 روپے ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اضافے کی سفارش کر دی

تاہم شمالی علاقوں میں ایل پی جی 255 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آج بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

Related Posts