روپے کی قدر میں کمی کے باعث ملکی قرض کے حجم میں اضافہ ہوا۔ حماد اظہر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روپے کی قدر میں کمی کے باعث ملکی قرض کے حجم میں اضافہ ہوا۔ حماد اظہر
روپے کی قدر میں کمی کے باعث ملکی قرض کے حجم میں اضافہ ہوا۔ حماد اظہر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ  ملکی قرض کے حجم میں اضافہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث ہوا جبکہ اس وقت ملکی قرضوں کا کل حجم جی ڈی پی کا 78 فیصد ہے۔

ایوانِ بالا(سینیٹ) میں وقفۂ سوالات کے دوران وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر  سے مختلف سوالات کیے گئے۔ جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013ء میں ملکی قرض کے مقابلے میں جی ڈی پی کا حجم 63.8 فیصد تھا۔

ملکی قرض پر اعدادوشمار بیان کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ قرضوں کے حجم میں آہستہ آہستہ کمی ہوگی۔ 2018ء میں قرض کے مقابل میں جی ڈی پی کا حجم 72 فیصد تھا۔

وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے بتایا کہ 2019ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں میں ناکامی ہوئی۔ انہوں نے ٹیکس ریونیو کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ریونیو کا ہدف 2 ہزار 198 ارب روپے رکھا گیا۔

سینیٹ میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایا کہ حکومت نے 6 ماہ میں 2 ہزار 85 ارب ریونیو اکٹھا کیا جبکہ 9 ماہ میں مالی خسارہ 1922 ارب تک جا پہنچا۔ مالی خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد ہے۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور وزارتِ خزانہ کے اعدادوشمار مختلف نظر آتے ہیں۔ ایف بی آر کا شارٹ فال 350 ارب سے بڑھ چکا ہے، حکومت نے معیشت کا برا حال کردیا۔

سینیٹر مشتاق احمد کے جواب میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نے رعایتی بجلی پالیسی اور پاور سیکٹر میں اصلاحات کا آغاز کیا ہے۔ 9 ماہ کے دوران ہم نے 35 ارب سے زائد کے قرض لیے۔

وزارتِ خزانہ کے تحریری جواب کے مطابق ایمنسٹی اسکیم  آرڈیننس سے 24 ہزار 587 افراد نے فائدہ اٹھایا جبکہ اس سے 1 کھرب 23 ارب کا ریونیو حاصل ہوا جبکہ گزشتہ ایمنسٹی اسکیم سے 80 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز حماد اظہر نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں وفاقی حکومت کی انتھک کاوشوں سے معیشت بحران سے نکل کرترقی کی راہ پر چل نکلی ہے۔

 حماد اظہر نے 20 دسمبر کو کہا کہ  عالمی مالیاتی بورڈ کا ریویو حکومت کی معاشی اصلاحات کی کامیابی کی خبر دے رہا ہے۔گزشتہ ادوار کی بدترین معاشی مینجمنٹ قوم کیلئے کئی طرح کی تکالیف کا سبب بنی۔

مزید پڑھیں: حکومت کی کاوشوں سے معیشت ترقی کی راہ پر چل نکلی۔ حماد اظہر

Related Posts