لاس اینجلس کی آگ، پہلی بار آسکر ایوارڈ کی تقریب منسوخ ہونے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی سن

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی شدید آگ نے ہالی ووڈ اور اس کے ایوارڈ سیزن کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 2 مارچ کو ہونے والی آسکر ایوارڈز کی تقریب پہلی بار تاریخ میں منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

لاس اینجلس میں اس آگ کے نتیجے میں برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹی وی آرٹس کی ٹی پارٹی، اے ایف آئی ایوارڈز لنچ اور کریٹکس چوائس ایوارڈز جیسی اہم تقریبات پہلے ہی ملتوی ہو چکی ہیں۔

پاکستان میں کام کیلئے سب سے بہتر ادارے کونسے ہیں؟ فہرست ملاحظہ فرمائیں

میڈیا ذرائع کے مطابق آسکر ایوارڈز کی منسوخی کا حتمی فیصلہ ہالی وڈ کی مشہور شخصیات پر مشتمل کمیٹی کرے گی، جس میں ٹام ہینکس، ایما اسٹون، میریل اسٹریپ اور اسٹیون اسپیلبرگ جیسے عالمی سطح پر معروف ستارے شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ موجودہ حالات میں خوشیاں منانا اور تقریب کا انعقاد مناسب نہیں ہوگا، خاص طور پر جب شہر کے ہزاروں لوگ شدید نقصان اور دل دہلا دینے والے حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اگرچہ امید کی جا رہی ہے کہ اگلے ہفتے تک آگ پر قابو پالیا جائے گا، لیکن لاس اینجلس کو اس سانحے سے مکمل طور پر نکلنے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔

آگ کی تباہی کے نتیجے میں اب تک 25 افراد کی ہلاکت اور ہزاروں گھروں کے تباہ ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ہالی وڈ کی معروف شخصیات جیسے پیرس ہلٹن، بلی کرسٹل، مارک ہیمل اور اینتھونی ہاپکنز سمیت کئی مشہور ستاروں کے گھر بھی آگ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

مزید برآں 97 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان پہلے 17 جنوری کو متوقع تھا، لیکن اب اسے 19 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Related Posts