آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات، ووٹنگ کا عمل ختم، گنتی شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات، ووٹنگ کا عمل ختم، گنتی شروع
آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات، ووٹنگ کا عمل ختم، گنتی شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد آج بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے، ووٹنگ کا عمل ختم ہوچکا ہے جبکہ گنتی کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں 31 برس کے بعد آج بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے، سیکیورٹی فورسز کی عدم فراہمی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کو ریاست بھر میں تین مراحل میں مکمل کروایا جائے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں آج مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع میں انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے، قبل ازیں مظفرآباد، نیلم اور ضلع جہلم ویلی میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں تھیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق مظفر آباد ڈویژن میں کل 2716 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں براہ راست الیکشن لڑنے والی 31 خواتین بھی شامل ہیں۔ مظفرآباد ڈویژن میں آزاد کشمیر پولیس کے 4500 جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

مظفرآباد ضلع مظفرآباد کے 411072، ضلع جہلم ویلی 154832 جبکہ وادی نیلم میں 129145ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے جب کہ بلدیاتی انتخابات میں 900آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزمانے کے لئے میدان میں موجود ہیں۔مظفرآباد ڈویژن سے 695049 وزٹرز 595 کونسلرز کا ووٹ کی پرچی کے ذریعے انتخاب کریں گے۔

پریزائیڈنگ آفیسر،پولنگ آفیسرز سمیت 6966 اہلکار انتخابی فرائض کی انجام دہی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں تاہم شدید سرد موسم کے باوجود ٹرن آؤٹ جنرل الیکشن سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔مظفرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 1314 پولنگ اسٹیشن اور 1884 پولنگ بوتھ قائم کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان کہیں تو پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں ایک منٹ سے زیادہ نہیں لگے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

سیاسی جماعتوں میں سے تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 575 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے، پیپلز پارٹی 545 کے ساتھ دوسرے مسلم لیگ ن 465 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Related Posts