اسلام آباد: حج پر جانے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج کی محدود نشستوں پر درخواستیں طلب کر لیں۔
ترجمان مذہبی امور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہارڈ شپ درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے،محدود نشستوں پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کے ساتھ تنازع میں فلسطین کی حمایت کریں گے، چینی صدر
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج درخواست فارم پر پورے گروپ کی تفصیلات بھجوائی جا سکتی ہیں،درخواست فارم مذہبی امور کے سیکشن افسر حج پالیسی کو دستی یا بذریعہ ای میل بھجوائیں۔