کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی، موسم خوشگوار، آج کہاں کہاں برسات متوقع؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Light rain, drizzle hit several areas of Karachi
brecorder

کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کے روز ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی اور گلشنِ معمار میں مختصر دورانیے کی ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی، جبکہ اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں بھی بادل چھائے رہے اور ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں نمی کا تناسب 45 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ رات کراچی میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے جس میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے تیز بارش متوقع ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پیر کے روز مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے ملک میں داخل ہونے اور کراچی کے نواحی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

اتوار کے روز سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور حبس کا راج رہا، تاہم کچھ علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم دیکھا گیا۔

سندھ کے جن علاقوں میں بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے ان میں مٹھی، عمرکوٹ، بدین، میرپور خاص، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، خیرپور، دادو، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، شکارپور، کراچی، حیدرآباد اور گرد و نواح شامل ہیں جہاں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ سندھ کے مشرقی حصوں پر قبل از مون سون سسٹم کا اثر ہفتہ کی شام سے شروع ہوگا، جس سے مختلف علاقوں میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

تھرپارکر اور عمرکوٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ چھٹپٹ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بالائی حصوں میں نم ہوائیں داخل ہو رہی ہیں جبکہ 13 جون سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 16 جون کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرد آلود آندھی، بارش اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

اسی مدت کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت بالائی اور وسطی پنجاب، نیز بلوچستان کے علاقوں ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں بھی گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Related Posts