شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہوگیا، جو اتوار کی رات تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، یونیورسٹی روڈ، ملیر، نیا ناظم آباد، نارتھ کراچی، شرف آباد سمیت مختلف علاقوں میں کالی گھٹا چھانے کے بعد بادلوں نے برسنا شروع کیا۔
بارش شروع ہونے کے بعد گرمی کی شدت میں کمی ہوئی جبکہ موسم خوش گوار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:
عمران خان: اپوزیشن کے ایک سال میں کیا کھویا، کیا حاصل کیا؟
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا سسٹم کراچی میں داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد اتوار کی رات تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
بارش کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ کے الیکٹرک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران یا گیلے جسم کے ساتھ برقی آلات کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں۔
برسات کے بعد سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں کو بھی احتیاط سے بائیک چلانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔