اپنی والدہ کے انتقال کے بعد میرے لیے دنیا بے معنی ہوگئی ہے۔اداکار شان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
اپنی والدہ نیلو بیگم کے انتقال کے بعد میرے لیے دنیا بے معنی ہوگئی ہے۔اداکار شان
اپنی والدہ نیلو بیگم کے انتقال کے بعد میرے لیے دنیا بے معنی ہوگئی ہے۔اداکار شان

اداکار شان شاہد نے اپنی والدہ نیلو بیگم کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ کے انتقال کے بعد میرے لیے یہ دُنیا بے معنی ہوگئی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے اپنے پیغام میں گزشتہ شب اداکار شان نے کہا کہ میری والدہ اپنے آخری سفر کیلئے روانہ ہو گئیں جبکہ یہ خبر دیتے ہوئے میرا دل غم سے معمور ہے۔

آج بھی اداکار شان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرے پاس اپنی والدہ کے انتقال پر افسوس کے اظہار کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ مجھے یہ علم نہیں کہ کیا کہوں کیونکہ ان کے بغیر دنیا میرے لیے بے معنی ہوگئی ہے۔

شان شاہد نے کہا کہ مجھے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کے موقعے پر آج بھی ان کی ضرورت ہے، میری آخری امید یہ ہے کہ زندگی کے اختتام کے بعد ایک روز میں ان سے ملاقات ضرور کرسکوں گا۔ اپنی والدہ سے ہمیشہ محبت کروں گا۔ اللہ آپ کے ساتھ ہو۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان فلم انڈسٹری پر ایک عرصہ تک راج کرنے والی اداکارہ  اور شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم کا انتقال ہوگیا۔

 ماضی کی معروف اداکارہ اور پنجابی فلموں میں لیڈنگ رول کرنے والے اداکار شان شاہد کی والد نیلو کا انتقال گزشتہ روز ہوا تھا۔ 

مزید پڑھیں: اداکار شان کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں

Related Posts