جھوٹی بھارتی حکومت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا، ہر فورم پر کشمیر کے لیے آواز بلند کریں گے۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا صاحب 27 اکتوبرکو احتجاج کے فیصلے پر نظرثانی کریں، وزیرخارجہ شاہ محمود
اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا مولانا فضل الرحمان کاحق ہےمگر27 اکتوبر مناسب نہیں، کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جمہوریت کی دعویدار جھوٹی  بھارتی حکومت کا سفاکانہ چہرہ پوری دُنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔ پاکستان کشمیر کے ساتھ ہے اور ہم ہر فورم پر کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

جنیوا کے  دورے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ تین روزہ دورے کے دوران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں وزیر خارجہ نے کشمیر کا مقدمہ کامیابی سے لڑا اور آج جب وطن واپس پہنچے تو اسلام آباد ائیرپورٹ پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔

یہ بھی پڑھیں: فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری ہو گئے۔ 13 ستمبر کو سندھ اسمبلی میں حاضر ہوں گی

شاہ محمود قریشی نے ائیرپورٹ پر میڈیا نمائندگان سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دُنیا مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف ہے اور بھارت کو شدید تنقید کانشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کشمیری اپنے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں خود کو تنہا نہ سمجھیں بلکہ پاکستان ہمیشہ ان کی سیاسی، آئینی اور سفارتی معاونت جاری رکھے گا۔

اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب میں بھارت کے کشمیر پر غیر آئینی اقدام سے دُنیا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد سے مقبوضہ وادی میں لگایا گیا کرفیو انسانی المیے کو جنم دے رہا ہے۔ بھارت کو ظلم اور بربریت سے روکنے کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری آگے آئے اور اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے جنیوا دورے کے دوران او آئی سی، ڈبلیو ایچ او اور دیگر عالمی تنظیموں کے نمائندگان سے بھی ملاقات کی اور خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس دوران پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور خطے میں امن و امان کی نازک صورتحال بھی گفتگو کا حصہ رہی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم عمران خان نے 13 ستمبر کو مظفر آباد میں مسئلہ کشمیر پر بڑا جلسہ کرنے پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی ، اس سلسلے میں جلسے کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی جاچکی ہے جس مطابق جمعہ کی نماز کے بعد جلسے کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

شیڈول کے مطابق جمعے کے روز تین بجے کے بعد وزیر اعظم پاکستان عوام سے خطاب کریں گے اور مسئلہ کشمیر پر اب تک کی صورتحال سے قوم کو آگاہ کریں گے اور بتائیں گے کہ اب تک حکومت نے عالمی محاذ پر کیا کیا کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مسئلے کے حل کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی 13 ستمبر کو مظفر آباد کشمیر جلسے پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت

Related Posts