سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی حمایت کا الزام مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی حمایت کا الزام مسترد کردیا
سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی حمایت کا الزام مسترد کردیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے سابق وزیرِ آبپاشی لیاقت خٹک نے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی حمایت کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک سے ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کے الزام میں وزارتِ آبپاشی کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔

لیاقت خٹک پر الزام ہے کہ انہوں نے نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن)  کے امیدوار کی غیر قانونی طور پر حمایت کی جس کے باعث پاکستان تحریکِ انصاف کو ضمنی انتخاب میں گزشتہ روز شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے کہا کہ ن لیگ کی حمایت اگر کسی نے کی ہے تو وہ نوشہرہ کے عوام ہیں تاہم خود پی ٹی آئی کارکنان نے بھی مسلم لیگ (ن) کی کھل کر حمایت کی جس سے حلقے میں پی ٹی آئی کی جیت میں مسائل پیدا ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، اس لیے وزیرِ اعظم عمران خان سے خود ملاقات کا خواہش مند ہوں۔ پرویز خٹک کی حمایت کیلئے سیاست کی جو غلط لوگوں کے ہاتھوں میں کھیلتے ہیں۔

ضمنی انتخاب کے نتائج پر عہدے سے ہٹائے جانے پر ردِ عمل دیتے ہوئے لیاقت خٹک نے کہا کہ آج مجھے الیکشن نتائج کے باعث خمیازہ بھگتنا پڑا جبکہ یہاں ن لیگی امیدوار گزشتہ 22 برس سے الیکشن جیت نہیں پایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ وزیرِ اعظم کا ہے اور پی ٹی آئی ہمارے نقائص کے باعث الیکشن ہاری، مسئلے کا حل مجھے عہدے سے ہٹانا نہیں ہے بلکہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی شکست کی وجوہات پر تحقیق ہونی چاہئے۔

حلقہ پی کے 63 کے ضمنی انتخاب میں اختیار ولی کی جیت پر جشن میں ن لیگی کارکنان اور رہنما شریک ہوئے جو لیاقت خٹک کے عزیز اصغر خٹک کے گھر پر منایا گیا۔ میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جشن میں لیاقت خٹک اپنے بیٹے احد خٹک سمیت شریک رہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقے پی کے 63 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا۔

 نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ہوم گراؤنڈ پر ن لیگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ن لیگ کے امیدوار نے 21122 ووٹ لیکر فتح حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی امیدوار 17023 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ کے پی کے نے صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا

Related Posts