لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کیخلاف زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں توسیع

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ایل پی دھرنا، لاہور ہائیکورٹ نے غیر متعلقہ درخواست گزار پر 2لاکھ جرمانہ عائد کردیا
ٹی ایل پی دھرنا، لاہور ہائیکورٹ نے غیر متعلقہ درخواست گزار پر 2لاکھ جرمانہ عائد کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف زمان پارک میں جاری آپریشن روکنے کے حکم میں 17 مارچ تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کی جانب سے آپریشن روکنے کی درخواست کی سماعت کی۔ فواد چوہدری کے وکیل نے عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان سرینڈر کریں، گرفتاری روکنے کا فیصلہ

فواد چوہدری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار عدالت میں کیوں نہیں؟ وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سیکشن 76کے تحت یہ کوئی معاملہ نہیں۔ کوئی قانون نہیں پڑھتا۔

عدالت کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فریقین نے پورا سسٹم جام کر رکھا ہے۔ کبھی اِس عدالت میں آجاتے ہیں تو کبھی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ جاتے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ یہ سیاسی معاملہ ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ آپ نے ساری قوم کو مصیبت میں ڈال دیا۔

وکیل نے کہا کہ سکیورٹی کا معاملہ سنجیدہ ہے۔ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے سنگین خدشات تھے۔ اس لیے ایف 8 کچہری میں پیش نہیں ہوئے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم کسی کا بھی نقصان نہیں چاہتے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر انکوائری ہونی چاہئے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے وارنٹ کے معاملے کو نہیں چھوا۔ دونوں ہائیکورٹس نے وارنٹس پر عملدرآمد سے منع نہیں کیا۔ بعد ازاں مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

Related Posts