پی ایس ایل میں کرپٹو کرنسی کی تشہیر، اسٹیٹ بینک نے پی سی بی کو خط لکھ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان سپر لیگ کے دوران کھیلوں میں سٹے کے برانڈ 1XBAT اور کرپٹو کرنسی کی تشہیر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو خط لکھ دیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے پی سی بی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر ہر ممکن سہولیات دینا چاہتے ہیں کیونکہ پی ایس ایل کھیلوں کے فروغ اور پاکستان کے مثبت چہرے کا پرچار کرتا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ پی سی بی کا آفیشل پارٹنر بیسٹ گن ٹیک انویسٹمنٹ کوئن کرپٹو کرنسی ہے اور ملک کے جو قوانین ہیں وہ کرپٹو کرنسی یا ڈیجیٹل اثاثے رکھنے کی اجازت نہیں دیتے، پی ایس ایل کے دوران کرپٹو کی تشہیر، پاکستانیوں کو اس کاروبار کی طرف رغبت دے گا جبکہ پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کا اسپانسر 1XBAT کھیلوں میں سٹے کا برانڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہیکرز نے کرپٹو کرنسی چوری کرنے کیلئے گیمنگ ایپس کا استعمال شروع کردیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق بظاہر اِن دونوں ویب سائٹس کے مالک غیرملکی ہیں، پاکستان میں ان ویب سائٹس کا استعمال ملکی زرمبادلہ باہر لے جانے کا سبب ہو گا، پی سی بی اور کراچی کنگز نے پاکستانیوں کی رقوم باہر ادائیگی کی اجازت نہیں لی، ویب سائٹس کا استعمال ملکی زرمبادلہ ایکٹ 1947 کی خلاف ورزی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ پی سی بی یقینی بنائے کہ پاکستانی ان ویب سائٹ کا استعمال نہ کریں، اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ان ویب سائٹس کو ملکی زرمبادلہ کی ادائیگی غیر قانونی طریقے سے بھی نہ ہو، پی سی بی اپنے اور فرنچائز کے لیے عالمی سپانسر منتخب کرنے کے قواعد و ضوابط دے۔

Related Posts