2 ہفتوں کے دوران لاہور جنرل ہسپتال میں سگ گزیدگی کے 28 کیسز رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور جنرل ہسپتال میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران کتے کے کاٹنے (سگ گزیدگی) کے متاثرہ 28 کیسز رپورٹ ہوئے جن کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے۔

سگ گزیدگی کے افسوسناک واقعات لاہور کے علاقے کنچی بازار، بیدین  روڈ اور بھٹہ چوک میں پیش آئے۔ زخمی افراد کو لاہور جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

تمام متاثرہ افراد کو کتے کے کاتے کی ویکسین (ریبیز ویکسین) لاہور جنرل ہسپتال میں ہی مہیا کی گئی۔ زخمی ہونے والے 23 افراد کا تعلق لاہور کے علاقے کنچی بازار سے ہے۔

کنچی بازار کے علاوہ 3 افراد بیدین روڈ جبکہ 2 افراد کا تعلق بھٹہ چوک سے ہے۔ لاہور جنرل ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر الفریڈ ظفر نے ایم ایس ڈاکٹر محمد صلاح الدین کو ہدایت کی کہ اپنی نگرانی میں متاثرین کا علاج کروائیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں  کتوں کے حملے سے متاثرہ 6 سالہ بچہ حسنین زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

لاڑکانہ میں چھ کتوں نے حسنین کو بھنبھوڑتے ہوئے گال، ناک اور کان سمیت آدھا چہرہ چبا ڈالا تھا جس پر اسے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔  والد اسے لے کر صوبے کے کئی ہسپتال گیا تاہم کوئی اس کے لخت جگر کو نہ بچاسکا۔

مزید پڑھیں:  کتوں کے حملے سے متاثرہ 6 سالہ بچہ   دم توڑ گیا