راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے فیز 2) کے ایک زیر تعمیر گھر میں چیتا گھس آیا، جس نے تین افراد زخمی کردیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ چیتے کو پکڑنے کیلئے ریسکیو حکام کارروائی میں مصروف عمل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 کے ایک زیرتعمیرگھر میں چیتا گھسا جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔شہری اپنے گھروں میں محدود ہوکر رہ گئے۔
چیتے کو قابو کرنے کی کوششیں کئی گھنٹوں بعد بھی جاری ہیں۔ مگر تاحال ریسکیو ٹیمیں چیتے کو قابو کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔
مزید پڑھیں:سکھر میں شہریوں نے گاؤں میں داخل ہونے والے چیتے کو مارڈالا
با خبر ذرائع کے مطابق چیتا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک رہائشی کا پالتو ہے، مالک کے ملازم سے پنجرا کھلا رہنے کے باعث تیندوا بھاگ نکلااور سب کی دوڑیں لگوادیں۔