اسٹاک مارکیٹ میں 240 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 240 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 240 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے حساب سے مثبت دن رہا، کے ایس ای100 انڈیکس میں 240پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سیشن کے اختتام پر کے موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 240.08 پوائنٹس یا 0.55 فیصد اضافے کے ساتھ 43,676.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سیشن کے دوران کاروبار میں تیزی دیکھنے کو ملی، تاہم، ابتدائی اوقات میں فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کو برابر کر دیا۔ اس مقام سے لے کر آخری گھنٹے تک مارکیٹ رینج باؤنڈ رہی۔ سیشن کے اختتام کی طرف، خریداری کے ایک نئے اسپیل نے فوائد کو بڑھا کر 43,500 پوائنٹ کے نشان پر بند کر دیا۔

سیمنٹ سیکٹر فائدہ کے ساتھ بند ہوا، آٹوموبائل اور آئل سیکٹر میں فروخت ریکارڈ کی گئی اور دن کا اختتام منفی نوٹ پر ہوا۔ دوسری جانب بینکنگ سیکٹر میں ملی جلی تجارتی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی یقین دہانی کرادی

بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس کو سبز رنگ میں کرنے والے شعبوں میں ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن سیکٹر (114.07 پوائنٹس)، سیمنٹ سیکٹر (94.94 پوائنٹس) اور پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن سیکٹر (38.46 پوائنٹس) شامل ہیں۔

Related Posts