Friday, March 29, 2024

شہباز گِل کی طبیعت ناساز، جیل کے اسپتال منتقل کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گِل کو طبیعت ناساز ہونے پر جیل کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء شہباز گِل کا جیل ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز کی جانب سے چیک اپ کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو سانس لینے میں دشواری ہے آکسیجن لیول بھی کم ہے۔

جیل انتظامیہ کے مطابق بیماری میں شہباز گل کو جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کو حوالے نہیں کیا جاسکتا، ملزم کا چیک اپ پیمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم کو کرنے دیا جائے۔

جیل ہسپتال کے ڈاکٹرز موجود ہیں اس کے علاوہ میڈیکل ٹیم کس حیثیت میں ملزم کا چیک اپ کرے گی۔

دوسری جانب سابق معاونِ خصوصی اور بنی گالہ کے چیف آف اسٹاف شہباز گِل سے بدسلوکی کے الزام میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات سمیت 2 پولیس افسران کو عہدوں سے برطرف کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ داخلہ پنجاب محمد ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل پر جیل میں دورانِ حراست تشدد نہیں کیا گیا۔ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کوئی کسی قیدی کو ہاتھ لگا دے۔

صوبائی وزیر محمد ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شہباز گِل کو پہلی رات غیر قانونی طور پر جیل کی چکی میں رکھا گیا جس پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماؤں اور سابق وفاقی وزراء نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سابق معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:شہباز گِل سے بدسلوکی کا الزام، ڈی آئی جی سمیت 2پولیس افسران برطرف

شہباز گِل سے ملاقات کیلئے جانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وفد میں سابق وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز، اعظم سواتی اور شہزاد وسیم شامل تھے۔ تمام رہنماؤں نے شہباز گِل سے ان کی خیریت دریافت کی۔