گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 31.4 فیصد ریکارڈ کی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 31.4 فیصد ریکارڈ کی گئی
گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 31.4 فیصد ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد: گزشتہ ماہ ستمبرکے دوران ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 31.4 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ شرح 23.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مالی سال 2023-24کی پہلی سہہ ماہی(جولائی تا ستمبر)کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 29فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 25.1فیصد تھی۔

گزشتہ ماہ کے دوران پھل، دال چنا، مصالحے، گڑ، دال مونگ، دودھ بھی مہنگا ہوا جبکہ ستمبر میں ٹماٹر، چکن، کوکنگ آئل اور آلو سستے ہوئے، گندم، آٹا، گھی، چائے اور درسی کتب بھی سستی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ ماہ سبزیاں 11.77 فیصد، چینی 10.28، دال ماش 9.46 فیصد مہنگی، ستمبر میں ٹرانسپورٹ 4.29 فیصد اور موٹر فیول 11.30 فیصد مہنگا ہوا،پیاز 39.32 اور دال مسور 19.80 فیصد مہنگی ہوئی۔

Related Posts