سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Building control officers engaged in illegal activities

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کر دیے گئے، کارکردگی سے ناراض عدلیہ کو منانے کی کوشش

سپریم کورٹ آف پاکستان کو اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کے لیے میں ادارے نے یہ اقدام کیا ہے،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تقرریو اور تبادلوں کا لیٹر نمبر No.SBCA/DD(Admn-p-i)2020/161/218 جاری کیا ہے جس کے تحت ڈائریکٹر منیر احمد بھمبھر و کو کیماڑی و کورنگی ٹاؤن سے تبادلہ کر کے صدر ٹاؤن تعینات کردیا۔

ڈائریکٹر سامت علی خان کو انوائرمنٹ اینڈ بلڈنگ سروسز سے تبادلہ کر کے ویجلنس سیکشن ون تعینات کر دیا، ڈائریکٹر ندیم انور لیاری ٹاؤن سے ملیر ٹاؤن تعنیات، ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن ملک اعجاز کو لیاری کا بھی اضافی چارچ دے دیا گیا، ڈائریکٹر لیاری ٹاؤن کو سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائی کے احکامات، ڈائریکٹر کچی آ بادی محمد رقیب کو ڈائریکٹر کیماڑی تعینات کردیا گیا۔

ڈائریکٹر اسٹرکچر سیکشن ون بنش شبیر کو ڈیزائن اینڈ کمپلنٹ سیکشن کا اضافی چارچ دے دیا گیا، ڈائریکٹر بلدیہ ٹاؤن ندیم احمد کو اسٹرکچر سیکشن ٹو تعینات کردیا گیا، ڈائریکٹر انڈسٹریل سیل آ صف رضوی کو کورنگی کا چارچ دے دیا گیا، ڈائریکٹر بن قاسم مجاہد عباس کو ویجلنس سیکشن ٹو کا چارچ دے دیا گیا،ڈپٹی ڈائریکٹر سائیٹ ٹاؤن جلیس صدیقی کو ٹرانسفر کرکے بلدیہ ٹاؤن کا چارچ دے دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر عبد السمیع جلبانی کو بن قاسم ٹاؤن تعینات، ایڈیشنل ڈائریکٹر گلشن ٹاؤن ٹوریحان خان کو ڈیمولیشں کا اضافی چارچ دے دیا گیا سنئیر بلڈنگ انسپکٹر لیاقت آباد ٹاؤن کامران علی ریکوری سیکشن تعنیات کر دیا گیا ہے۔

Related Posts