جھنگ: زمیندار کا10سالہ ملازمہ پر ڈنڈوں سے تشدد، قتل کرکے لاش نہر میں بہادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈنڈوں سے تشدد
(فوٹو: جیو نیوز)

پنجاب کے شہر جھنگ میں زمیندار نے 10 سالہ ملازمہ پر ڈنڈوں سے تشدد کیا اور قتل کرکے لاش نہر میں بہا دی ہے، پولیس نے ملزم اور مبینہ ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق زمیندار نے 10 سالہ ملازمہ کو گھر میں گندگی کرنے کے معاملے پر انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے  نتیجے میں ملازمہ دم توڑ گئی۔ ملزم نے اپنا جرم چھپانے کی نیت سے لاش کو نہر میں پھینک دیا۔

جھنگ کے تھانہ وریام میں گھریلو ملازمہ کے اغواء کا مقدمہ 14 مارچ کو درج کرائے جانے کے بعد پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی۔ پولیس نے 9 اپرل کو زمیندار کو گرفتار کرلیا اور تفتیش کے دوران ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے گھر میں کام کرنے والی 10 سالہ لڑکی کو گھر میں گندگی پھیلانے کے معاملے پر تشدد کانشانہ بنایا۔ ملزم نے پولیس کو تشدد کے بعد لڑکی کے دم توڑ جانے اور قتل کے بعد لاش نہر میں پھینکنے کا بھی اعتراف کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی والدہ اور بھائی کو بھی حراست میں لے کر واقعے پر تفتیش کی جارہی ہے جبکہ نہر سے لڑکی لاش تاحال برآمد نہیں ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی تلاش جاری ہے جسے پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کیا جائے گا۔

Related Posts