سموگ میں اضافہ، لاہور میں 3دن اسکول اور دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سموگ میں اضافہ، لاہور میں 3دن اسکول اور دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ
سموگ میں اضافہ، لاہور میں 3دن اسکول اور دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سموگ پر قابوپانے کے لئے اہم اقدامات کی منظوری دے دی ہے،جس کے تحت لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو سوموار کو بند کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔

تاہم تعلیمی ادارے ورچوئل کلاسز کا انتظام کرسکیں گے-لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں تمام نجی دفاتر بھی سوموار کو بند رہیں گے تاہم نجی دفاتر کا عملہ گھر سے کام کرسکے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیااوران فیصلوں کا اطلاق 15 جنوری 2022 تک ہوگا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ سموگ پر قابو پانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔

پنجاب حکومت سموگ کو پہلے ہی آفت قرار دے چکی ہے-فصلوں کی باقیات او رفیکٹریوں میں ٹائر جلانے پر پابندی عائد کرچکے ہیں -کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر پابندی ہے۔

کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کے وا قعات کی شکایات پر فوری ایکشن لیاہے-انہوں نے کہاکہ حکومت سموگ پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے او رکرتی رہے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو پسماندہ طبقے کا خیال رکھنے والی فلاحی ریاست بنائیں گے۔وزیراعظم

سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، جس نے بھی قوانین کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Related Posts