لاہور قلندرز کی ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور قلندرز کی ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت
لاہور قلندرز کی ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل8) کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آٹھویں میچ جوکہ کراچی کے نیشنل بنک کرکٹ ارینا میں کھیلا جارہا ہے، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے حالیہ ہونے والی تین شکستوں کے بعد ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، شرجیل خان اور اینڈریو ٹائی کی جگہ عاکف جاوید اور بین کٹنگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا، انجرڈ میر حمزہ کے متبادل عاکف جاوید کراچی کنگز کے لیے ڈیبیو کر رہے ہیں۔

لاہور قلندرز نے اب تک ایک ہی میچ کھیلا ہے جس میں اس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دیدی تھی۔

لاہور قلندرزکے اسکواڈ میں فخر زمان، طاہر بیگ، شائی ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ویزے، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے زیر کردیا

کراچی کنگزکے اسکواڈ میں میتھیو ویڈ، جیمز ونس، حیدر علی، شعیب ملک، عماد وسیم (کپتان)، عرفان خان نیازی، بین کٹنگ، محمد عامر، عمران طاہر، عامر یامین، عاکف جاوید شامل ہیں۔

Related Posts