لاہور: پولیس نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماں کے ساتھ چھوٹی بچی کو بھی لاک اپ میں بند کردیا۔
لاہور پولیس کے مطابق خاتون کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرکے حراست میں لیا گیا ہے، خاتون کے ساتھ بچی کو بھی لاک اپ کردیا ہے۔
تھانہ وحدت کالونی میں خاتون عارفہ کے بھائی نعمان پرفروری 2021 میں وکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ویمن پولیس کی جانب سے 506 کے مقدمے میں خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔
میانوالی میں گاڑی نہر میں جاگری، لوک گلوکار سمیت 7افراد جاں بحق
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کی معصوم بچی کو بھی لاک اپ میں بند کردیا ہے۔