اسلام آباد: داتا کی نگری لاہور دُنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر برقرار ہے۔ پنجاب بھر میں اسموگ اور فضائی الودگی نے مسلسل ڈیرے ڈال لیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ قیادت پنجاب حکومت آلودگی کے خطرات کم کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھا سکی۔ لاہور دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا جبکہ بیجنگ بد ترین آلودگی کے باعث دوسرے نمبر پر ہے۔
ساحلوں پر پڑے کچرے کی ڈرون کے ذریعے نشاندہی ممکن
صوبائی حکومت کا پنجاب کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
بھارتی دارالحکومت دہلی کو دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ لاہور میں فضائی معیاراتی انڈیکس 370 جبکہ بیجنگ کا 277 ریکارڈ کیا گیا۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کے لحاظ سے 252 کا اسکور کرنے والا دہلی تیسرا آلودہ ترین شہر بن گیا۔
زندہ دلوں کے شہر لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ائیر کوالٹی انڈیکس 581رہا، گلبرگ میں 484، فنجا ہاؤس میں 449، ماڈل ٹاؤن 440، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 440، ٹاؤن شپ میں 414 جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ میں 406 رہا۔
لاہور اور کراچی سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ لوگ نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز کا شکار ہونے لگے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں ائیر کوالٹی انڈیکس نے خطرناک حدوں کو چھو لیا۔