بھائی کے قاتلوں کی دھمکیوں سے لیڈی پولیس کانسٹیبلز خوفزدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھائی کے قاتلوں کی دھمکیوں سے لیڈی پولیس کانسٹیبلز خوفزدہ
بھائی کے قاتلوں کی دھمکیوں سے لیڈی پولیس کانسٹیبلز خوفزدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: محکمہ پولیس میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹیبل کا کہنا ہے کہ ہم دو بہنیں محکمہ پولیس میں ہوتے ہوئے بھی بھائی کے قاتلوں کی دھمکیوں کے سامنے بے بس ہیں اور کچھ نہیں کرسکتیں۔

ذرائع کے مطابق خواتین پولیس اہلکاروں کی جانب سے آئی جی کے پی پولیس معظم جاہ انصاری کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ ہم 9 بہنیں ہیں اور ہمارے اکلوتے بھائی کو پانچ ماہ قبل قتل کیا گیا تھا، بھائی صفت اللہ محکمہ ایریگیشن کا ملازم تھا جسے بھتہ نہ دینے پر شہیدکیا گیا۔

خط کے متن کے مطابق مقدمہ اندراج کے باوجود اجرتی قاتل اوربھتہ خور دندناتے پھر رہے ہیں، ملزم عابد، وہاب اور ارشد کے خلاف درجنوں مقدمات بھی درج ہیں تاہم وہ تاحال آزاد گھوم پھر رہے ہیں۔

لیڈی پولیس کانسٹیبل نے آئی جی پولیس کو بتایا کہ میری کسی بہن کاجہاں رشتہ طے ہونے لگے تو وہاں یہ ملزمان جا کر انہیں ڈراتے دھمکاتے ہیں اور گھر سے ڈیوٹی کے لیے باہر نکلنے پر قاتل ہم پر فائرنگ کرتے ہیں۔

نقصان کے ڈر سے ہم بچوں کو اسکول بھی نہیں بھیج سکتے۔ لیڈی کانسٹیبلز نے اعلی حکام سے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے بھائی کے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان نے بتایا کہ ملزمان علاقے میں موجود نہیں ہیں تاہم ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

ملزمان کی گرفتاری کے لیے پشاور پولیس نے پنجاب میں بھی چھاپے مارے ہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

Related Posts