لاس اینجلس: لیڈی گاگا اور ایڈم ڈرائیور سمیت دیگر اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والے فنکاروں پر مشتمل فلم ہاؤس آف گوچی کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈم ڈرائیور اور لیڈی گاگا سمیت دیگر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فنکاروں کی فلم رواں برس 24 نومبر کے روز ریلیز کی جائے گی جس کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا۔ٹریلر کو یوٹیوب پر 23لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھ لیا۔
ٹریلر میں 90 کی دہائی کا منظر نامہ پیش کیا گیا جس میں اطالوی فیشن ہاؤس کے اندر گلیمر، قتل و غارت اور سسپنس سے بھرپور کہانی نظر آتی ہے۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں ہالی ووڈ کے بڑے بڑے نام شامل ہیں۔
ال پچینو، جیرمی آئرنز، کیمیلی کاٹن، جیک ہسٹن، ریو کارنی اور سلمیٰ ہائیک سمیت دیگر فنکار اس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ فلمسازوں کا دعویٰ ہے کہ ہاؤس آف گوچی حقیقی واقعات سے متاثر ہو کر بنائی گئی فلم ہے۔
قبل ازیں معروف گلوکارہ لیڈی گاگا نے 19 سال کی عمر میں جنسی ہراسگی کا شکار ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو کرکہا کہ میں نفسیاتی طور پر منجمد ہو کر رہ گئی تھی۔
آج سے 2 ماہ قبل لیڈی گاگا نے اپنی ایک دستاویزی ویڈیو ریلیز کی۔ بیڈ رومانس کی گلوکارہ نے کہا کہ یہ واقعہ میرے لیے ایک بڑا نفسیاتی دھچکا تھا جس سے میں اب سنبھل گئی ہوں۔
قبل ازیں لیڈی گاگا یہ کہہ چکی ہیں کہ انہیں ایک پروڈیوسر نے کیرئیر کے آغاز میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئیں جو آج کل بھی کسی نہ کسی سطح پر موجود ہے۔
مزید پڑھی: لیڈی گاگا جنسی ہراسگی کا شکار ہونے پر گفتگو کے دوران آبدیدہ