کراچی، مارکیٹ میں جعلی نوٹوں سے خریداری پر مشکوک خاتون گرفتار، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، مارکیٹ میں جعلی نوٹوں سے خریداری پر مشکوک خاتون گرفتار، مقدمہ درج
کراچی، مارکیٹ میں جعلی نوٹوں سے خریداری پر مشکوک خاتون گرفتار، مقدمہ درج

کراچی کی مارکیٹ میں جعلی نوٹوں سے خریداری کرنے پر مشکوک خاتون کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کو کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے گرفتار کیا گیا۔ مشکوک خاتون جعلی کرنسی نوٹوں سے کورنگی کراسنگ کے قریب مارکیٹ میں خریداری کر رہی تھی۔

پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے جعلی نوٹ برآمد کر لیے۔ مسماۃ مختاراں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ملزمہ سے نوٹوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سائبر کرائم سرکل کا ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم کبھی سندھ پولیس کا جعلی اے ایس پی، تو کبھی ایف آئی اے کا جعلی ایڈیشنل ڈائریکٹر بن کر شہریوں کو بیوقوف بناتا تھا۔گرفتار ملزم نے ایف آئی اے کی جعلی آئی ڈی اور دفتر بھی بنا رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کے ہاتھوں جعلی سائبر کرائم سرکل کا ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار

Related Posts