پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 94ارب83کروڑسے زائد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 94ارب83کروڑسے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 94ارب83کروڑسے زائد کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 596.45پوائنٹس کے اضافے سے41665.27پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا اور71.50فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 94ارب83کروڑ94لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت 26.01فیصد زائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں سرگرم نظر آئے جس کے باعث شروع سے ہی تیزی کا رجحان رہا اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 41716پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا۔

بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 41700کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 596.45پوائنٹس کے اضافے سے41665.27پوائنٹس پر بند ہوا۔

جب کہ کے ایس ای30انڈیکس251.98 پوائنٹس کے اضافے سے 17533.49پوائنٹس پر اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس355.28 پوائنٹس کے اضافے سے29204.74 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر 393کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے281کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،84میں کمی اور 28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت75کھرب53ارب51کروڑ12لاکھ روپے سے بڑھ کر76کھرب48ارب35کروڑ6لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts