ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی سائبر کرائم سرکل کا ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی سائبر کرائم سرکل کا ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار
ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی سائبر کرائم سرکل کا ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سائبر کرائم سرکل کا ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم کبھی سندھ پولیس کا جعلی اے ایس پی، تو کبھی ایف آئی اے کا جعلی ایڈیشنل ڈائریکٹر بن کر شہریوں کو بیوقوف بناتا تھا۔گرفتار ملزم نے ایف آئی اے کی جعلی آئی ڈی اور دفتر بھی بنا رکھا تھا۔

گرفتار ملزم عرفان خان شہریوں کو دھمکیاں دینے اور پیسوں کی وصولی کے لئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے،ملزم شہریوں کو جھانسہ دینے کے لیے خود کو سی ایس ایس پاس افسر ظاہر کرتا تھا۔

ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی سائبر کرائم سرکل کا ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم لوگوں کو ڈرانے کے لئے اپنی اہلیہ کو ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر متعارف کرایا کرتا تھا،ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون، الیکٹرانک ڈیوائس اور یو ایس بی سے کئی متاثرین کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ملزم کے پاس سے پانچ فائلیں بھی ملی ہیں جن میں کبھی ڈی جی،کبھی ایف آئی اے، کبھی اے ایس پی اور دیگر جعلی اداروں کا افسر بن کر لوگوں کو ڈرایا گیا ہے،ملزم کا زیادہ تر کام ریکوری کا تھا، ملزم کے قبضے سے مختلف بینکوں کے چیک، بینک اسٹیٹمنٹ بھی مل گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم عرفان ترین نے جعلی ایف آئی اے کی ای میل آئی ڈی بھی بنا رکھی ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Related Posts