نور حمزہ اسلامک کالج کے طالبعلم محمد اسجد نعمان کی ایم اےاردومیں پہلی پوزیشن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:گلشن معمار میں واقع دینی و عصری علوم کی مثالی درسگاہ نور حمزہ اسلامک کالج کے فائنل ائیر کے طالبعلم محمد اسجد نعمان نے کراچی یونیورسٹی میں ایم اے اردو کےآخری سال کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی،جس پرانہیں سربراہ ادارہ علامہ غلام غوث بغدادی رضوی نے مبارکبادبھی دی۔

علامہ غلام غوث بغدادی نے اپنے پیغام میں کہا کہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کا حصول ناممکن نہیں، دینی علوم کی برکت سے اللہ تعالیٰ دنیا بھی عطا فرمادیتا ہے، انہوں نے کہا اللہ تعالی ٰکے فضل سے پچھلے برسوں میں دینی علوم کے ساتھ ساتھ انٹرمیڈیٹ، بی کام میں نور حمزہ کا 100 فیصد نتیجہ اس کا واضح ثبوت ہے۔

علامہ غلام غوث بغدادی نے کہا اردو زبان ہماری قومی زبان ہے اور جس طرح اس زبان کو اہمیت دی جانی چاہیے تھی افسوس ہے کہ ہمارے یہاں ایسا نہ ہوسکالیکن ان شاء اللہ دینی تعلیم سے وابستہ طلباء تعلیم مکمل کرکے قومی زبان کی اہمیت کو بھی اجاگر کرینگے اور دنیا کی مختلف زبانیں سیکھ کر اسلام کی بابرکت تعلیمات اور پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جامعہ ہری پور کے خلاف ضابطہ تعینات رجسٹرار کی جعل سازیوں کا انکشاف

یاد رہے اس بار بھی کراچی یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ایم اے اردو کے امتحانات کا نتیجہ حسب معمول مایوس کن رہا ایسے میں دینی تعلیم سے وابستہ طلباء کا میدان مارلینا انتہائی حوصلہ افزا بات ہے۔

Related Posts