اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس 40664.60پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 221.79پوائنٹس کے اضافے سے40664.60پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ50.04فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔

سرمایہ کاری مالیت 48ارب 45کروڑ66لاکھ روپے بڑھ گئے تاہم کاروباری حجم کی نسبت20.44فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے پیر کو جاری رہنے والے مندی کے زیر اثرحصص فروخت کا رجحان منگل کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں بھی دیکھنے میں آیاجس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 40259پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔

منافع بخش کمپنیوں کے سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری شروع ہوئی جس سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس  40699 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں معمولی کریکشن سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 221.79پوائنٹس کے اضافے سے40664.60پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں:پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرمزید 10پیسے سستا ہوگیا

کے ایس ای30انڈیکس 78.88پوائنٹس کے اضافے سے18529.85پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 184.30پوائنٹس کے اضافے سے 28967.89پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 189کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ161میں کمی اور25میں استحکام رہا بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 48ارب 45کروڑ66لاکھ روپے کے اضافے سے78کھرب18ارب31کروڑ64لاکھ روپے ہوگئی ۔

کاروباری حجم 25کروڑ46لاکھ 22ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوپیرکی نسبت 6کروڑ54لاکھ 55ہزار شیئرز کم ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھائو میں380.36روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر  7987.61 روپے ہو گئی اسی طرح38روپے کے اضافے سے سیپ ہائر فائبرکے حصص کی قیمت 809.67روپے پر جا پہنچی تاہم اٹسوکا اورپاک سوزوکی کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 14.18روپے اور 13.60 کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں2ڈالر کا اضافہ ، مقامی مارکیٹ میں قیمت برقرار

اٹسوکا کے حصص کی قیمت کم ہو کر350.94روپے اورپاک سوزوکی کے حصص کی قیمت262.79روپے ہو گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز،فوجی فوڈز،کے الیکٹرک ،لوٹی کیمکل،ایگری ٹیک ،ہیسکول پٹرول ،میپل لیف ،فوجی سیمنٹ،سوئی سدرن گیس کمپنی اوربینک آف پنجاب کے شیئرز سرفہرست رہے۔

Related Posts