سعودی حکومت نے ایک سے زائد عمرہ کرنے پر پابندی عائد کردی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی حکومت نے ایک سے زائد عمرہ کرنے پر پابندی عائد کردی
سعودی حکومت نے ایک سے زائد عمرہ کرنے پر پابندی عائد کردی

ریاض: سعودی حکومت نے ایک سے زائد عمرہ کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دوسرے عمرے کی سہولت دینے سے قبل 10 روز کا وقفہ دینے کی شرط نافذ کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے ایک عمرے کے فوراً بعد دوسرے عمرے کی ادائیگی کی سہولت ختم کردی۔ وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ زائرین کو پہلے اور دوسرے عمرے کے مابین 10 روز کا وقفہ لازمی دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا کی معمرترین جاپانی خاتون اپنی 119 ویں سالگرہ پر انتہائی خوش

دوسرے عمرے کی ادائیگی سے قبل سعودی حکام سے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق جو زائرین 10 روز سے کم وقفے پر عمرہ کرنا چاہتے ہیں، اجازت نامہ حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

سعودی حکام نے پہلے ہی کورونا کی روک تھام کیلئے حج و عمرہ کی ادائیگی پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی شرائط مسجدِ حرام کے علاوہ مسجدِ نبوی ﷺ میں بھی عائد کردی گئیں۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کیلئے زائرین کو ایک ساتھ دو عمرے کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ سعودی عرب حکومت بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی روک تھام کیلئے پر عزم ہے۔ 

Related Posts