نور مقدم کیس، بھارتی اداکار کمال راشد خان کا ظاہر جعفر کو پھانسی دینے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نور مقدم کیس، بھارتی اداکار کمال راشد خان کا ظاہر جعفر کو پھانسی دینے کا مطالبہ
نور مقدم کیس، بھارتی اداکار کمال راشد خان کا ظاہر جعفر کو پھانسی دینے کا مطالبہ

ممبئی: بھارتی اداکار کمال راشد خان نے وزیرِ اعظم عمران خان سے نور مقدم کیس میں نامزد مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی اداکار اور فلم پروڈیوسر کمال راشد خان (کے آر کے) نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نور مقدم کے قاتل کو پھانسی دے دیں۔

پیغام میں اداکار کمال راشد خان نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو چاہئے کہ ظاہر جعفر کو پھانسی دے کر نور مقدم کو انصاف دیں۔ انہوں نے ظاہر جعفر کے کردار پر تنقید بھی کی۔

بھارتی اداکار کمال راشد نے کہا کہ اگر مسٹر جعفر(ملزم کے والد) کی طرح آپ کے پاس اربوں روپے ہوں لیکن آپ اچھے اخلاق سے محروم ہوں تو آپ فقیر بن جاتے ہیں اور آپ کا بیٹا ظاہر جعفر کی طرح مجرم بن جاتا ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ مقتولہ کا سر دھڑ سے الگ کیا گیا۔

گزشتہ روز باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا کہ مقتولہ نور مقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی جس کے مطابق نور مقدم کی موت کی وجہ دماغ کو آکسیجن سپلائی کی بندش ہے۔

مزید پڑھیں: نور مقدم کا سر دھڑ سے الگ کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ

قبل ازیں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ناقد اور اداکار کمال راشد خان کی فلمی پیشگوئیاں انہیں لے ڈوبیں، قلی نمبر 1 کے پروڈیوسر نے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

 ٹوئٹر پرآج سے 5 روز قبل اپنے پیغام میں کے آر کے نے کہا کہ واشو بھگنانی کو یقین ہے کہ ان کی فلم قلی نمبر ون میرے تبصرے کے باعث بری طرح پٹ گئی اور سپر فلاپ ہوئی۔

مزید پڑھیں: پیشگوئیاں لے ڈوبیں، کمال راشد خان کے خلاف مقدمہ درج

Related Posts