کورونا کیسزمیں اضافہ، گوادرمیں 15روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Business centers closed in Sindh due to Corona Safe Day

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظر بلوچستان حکومت نے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے شہر گوادر میں 15روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل سے گوادر میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، عوام کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈی سی گوادر کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر کے بیان کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران صرف جنرل اور کریانہ اسٹورز، سبزیوں اور پھلوں کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز اور پٹرول پمپس کھولنے کی اجازت ہوگی۔

کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین لگوانے والے شہریوں کو مکمل لاک ڈاؤن کےد وران آمدورفت کی اجازت دے دی گئی۔ مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کیا گیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 32 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس کے باعث مجموعی طور پر 22 ہزار 971 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ رپورٹ کیے گئے کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ 1 ہزار 875 ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 1 ہزار 841 نئے کیسز رپورٹ، 32 مزید شہری جاں بحق

صوبہ بلوچستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ نوٹ کیا گیا جہاں 29 ہزار 451 افراد وائرس کا شکار ہو کر بیمار جبکہ 322 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد 1ہزار437ہوگئی۔

قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ گوادر کا نارتھ فری زون پہلے زون سے 35 گنا زیادہ بڑا ہے، چینی سرمایہ کاروں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا رواں ماہ 6 جولائی کے روز کہنا تھا کہ گوادر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی سرمایہ کاروں نے وزیراعظم سے ویڈیو لنک سے بات کی۔

مزید پڑھیں: چین نے گوادر میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے، اسد عمر

Related Posts