کومل رضوی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کومل رضوی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں
کومل رضوی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کومل رضوی جن کا شمار ان پاکستانیوں میں ہوتا ہے، جنہیں ان مشکل حالات کے باوجود ہندوستان سے ویزا جاری کیا گیا ہے، انہوں نے حال ہی میں راجستھان کے سمودے پیلس میں اپنے بہترین دوست کی شادی میں شرکت کی۔

فیشن کے ہر رنگ سے واقف کومل رضوی نے اپنے اس سفر کے دوران بھی انتہائی جدید اور فیشن کے مطابق ایسے ملبوسات اور زیورات زیب تن کئے۔ وہ ہر تقریب میں شاندار لگ رہی تھیں۔

سپر اسٹار کومل رضوی ہندوستان میں چینل فائیو کے نمبر ون ٹاک شو، بی بی ایل اوئے کی میزبان اورکئی بین الاقوامی سولو المز کے حوالے سے مقبول ہیں جبکہ ہندوستان میں کئے گئے سینکڑوں شواز اور لائیو کانسرٹس اس کے علاوہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ سفر ان کے لیے انتہائی خاص تھا کیوں کہ انہوں نے اپنے پڑوسی ملک کیساتھ محبت اور دوستی کو ہمیشہ سے اپنے دل کے نہایت قریب پایا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کی سپر اسٹار نے شادی کی تقریبات ختم ہونے کے بعد دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنے کے لیے بمبئی اور دہلی کا رخ کیا اور بہت جلد ان کی خوبصورت تصاویر کو فالو اپ کیا جاسکے گا۔

Related Posts