کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم نے معمر افراد کو کورونا ڈیوٹی پر لگادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم نے معمر افراد کو کورونا ڈیوٹی پر لگادیا
کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم نے معمر افراد کو کورونا ڈیوٹی پر لگادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئرڈائریکٹر ہیومن ریسورسز مینجمنٹ نے سندھ حکومت کے احکامات کی دھجیاں اڑا تے ہوئےسندھ حکومت کی کورونا ڈیوٹی پر پابندی کے باوجودمعمر اور خواتین افسران و ملازمین کو ڈیوٹی پر مامور کردیا ۔

عباسی شہید اسپتال میں بنائے گئے کورونا وائرس وارڈ میں ڈیوٹی دینے والوں میں 55 اور اس سے زائد عمر کے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز سمیت سوئپرز بھی تعینات کر دیے۔

بیرون ملک کئی سال گزار کر واپس آنے کے باوجود پوری تنخواہیں وصول کرنے اور غیر قانونی طریقہ سے جعلی ترقی لینے والے موجودہ سینئر ڈائریکٹر جمیل احمد فاروقی نے بغیر کسی تیاری اور تحقیق کے ملنے والے سابقہ ناموں کی فہرست جاری کر دی۔

سندھ حکومت محکمہ بلدیات و ٹاؤن پلاننگ نے 20 مارچ 2020 کو لیٹر نمبرNo.RO(LG)/MISC:/4(17)/2020 جاری کیا تھا جس میںخواتین افسران و ملازمین اور 55 سال اور اس سے زائد عمر کے ملازمین کو کورونا ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا تھا ۔

سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل احمد فاروقی کے دستخط سے 68 افسران و ملازمین کی فہرست سمیت بتاریخ یکم دسمبر 2020 حکم نامہ نمبر No.Sr.Dir(HRM)/KMC/2020/3136 جاری کیا گیا ہے جس میں ایسے تقریباََ 18 افسران و ملازمین بشمول ڈاکٹرز شامل ہیں جن کے نام شامل ہونے سے سندھ حکومت کے مذکورہ احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں بھی الیکشن کمیشن کی انتخابی ڈیوٹی کے لیے لازمی سروس کے افسران و ملازمین کے نام بھیج دیے گئے تھے ، ان میں محکمہ فائر بریگیڈ اور محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کے نام بھی شامل تھے ۔

خبروں کی اشاعت کے بعد بھی ایچ آر ایم نے ایسے لازمی سروس کے افسران و ملازمین کو فہرست سے نہیں نکالا تھا اوراب خواتین اسٹاف اور 55 سال اور اس سے زائد عمر کے ملازمین و افسران کو سندھ حکومت کے احکامات کے باوجود کورونا ڈیوٹی پر مامور کردیا ہے جو ان معمر ملازمین کی زندگیاں داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔

Related Posts