رائیونڈ میں 10 بچے کا قاتل پھوپھا نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rawalpindi police detained the citizen for 5 days and named him in a false case

لاہور :پولیس نے رائیونڈ میں اندھے قتل کے ملزم کوچند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا،قاتل پھوپھانکلا، آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے چاند رات کو 10سالہ عرفان کے اہل خانہ کی جانب سے اغواء کی درخواست موصول ہونے پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا تھاجبکہ عید کے دن بچے کی لاش رائیونڈ کے علاقہ سے ملی تھی۔

سی سی پی او لاہور نے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعدایس پی صدر عیسیٰ سکھیرا کی سربراہی میں ایس ایچ او رائیونڈ اور انچارج انویسٹی گیشن نے فوری طور پر اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی تھی۔

مزید پڑھیں: وزیرآباد میں تیزرفتار کار نے گداگروں کو کچل ڈالا، 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

ملزم کی گرفتاری کیلئے پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی بھی مدد حاصل کی گئی،ملزم شبیر کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچے کو آلہ قتل کیساتھ لیجاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

رائیونڈ پولیس نے بچے کے پھوپھا شبیرکو گرفتار کیا جس نے قتل کا اعتراف کر لیا،ملزم سے آلہ قتل کلہاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

Related Posts