وزیرآباد میں تیزرفتار کار نے گداگروں کو کچل ڈالا، 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرآباد میں تیزرفتار کار نے گداگروں کو کچل ڈالا، 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
وزیرآباد میں تیزرفتار کار نے گداگروں کو کچل ڈالا، 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گوجرانوالہ: وزیرِ آباد میں کار نے تیزرفتاری کے باعث گداگروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ آباد میں ڈرائیور کی مجرمانہ غفلت کے باعث سڑک کے کنارے چلتے ہوئے بھکاری تیز رفتار کار کی زد میں آگئے۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین سمیت مجموعی طور پر 5 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہوا۔ جاں بحق افراد اور زخمی کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیر آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے حادثے کی وجوہات پر تفتیش شروع کردی ہے۔ عینی شاہدین اور اہلِ علاقہ سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ جائے حادثہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل شہر قائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے حادثات میں کمی نہ آسکی، ڈمپر کی تیز رفتاری موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کی جان لے گئی۔

ذرائع کے مطابق 2 روز قبل جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا، حادثے کے نتیجے میں 25 سالہ خاتون پروین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

مزید پڑھیں: تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا،عوام میں اشتعال

Related Posts