میٹھے کے بغیر کیسی عید، اس میٹھی عید پر ان مٹھائیوں سے اپنی عید کو اور بھی میٹھا بنائیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Must have ‘Meetha’ On Meethi Eid; Try These Delicious Sweets

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عید الفطر کومیٹھی عید بھی کہا جاتا ہے ،یہ ایک خوبصورت تہوار ہے جو ہر سال رمضان کے مقدس مہینے کے بعد منایا جاتا ہے،یہ عید الفطر کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے لوگ گھروں میں منارہے ہیں تاہم عید کے موقع پر گھروں میں مزے مزے کے پکوان تیار کئے جارہے ہیں لیکن تمام کھانے پینے کی اشیاء میں مٹھائی کا اپنا ایک الگ درجہ ہے اور مٹھائی کے بغیر میٹھی عید مکمل ہوہی نہیں سکتی۔

ایم ایم نیوز نے اپنے قارئین کیلئے میٹھی عید کو مزید میٹھا بنانے کیلئے کراچی میں مٹھائی کے چند اہم مقامات کا انتخاب کیا ہے۔

المہران کا پیڑا

Must have ‘Meetha’ On Meethi Eid; Try These Delicious Sweets
گلستان جوہر میں جوہر بیکرز کے قریب دودھ اور کھوئے سے تیارہ کردہ شکارپوری پیڑا کھانے والوں کو اپنے ذائقے کے جادو میں جکڑ لیتا ہے، خالص اجزاء سے تیار کردہ پیڑا یہاں 780 روپے کلو باآسانی دستیاب ہے۔

سوہنی سوئیٹس کی برفی

Sohny Sweets
یہ جگہ مٹھائی سے محبت کرنے والوں کے لئے جنت کی طرح ہے،سوہنی سوئیٹس پرکئی اقسام کی روایتی مٹھائیاں پیش کی جاتی ہیں لیکن یہاں کی برفی سب سے الگ ہے اور یہاں عام دنوں میں بھی برفی کے شوقین افراد کا رش رہتا ہے جبکہ عید پر خاص طور پر شہریوں کیلئے مزیدار برفی تیار کی جاتی ہے۔

Sohny Sweets

سوہنی کی خالص دودھ اور کریم ودیگر قدرتی اجزاء سے بنی قلاقند کا کوئی مقابلہ نہیں اور اگر آپ نے یہ ابھی تک نہیں کھائی تو اس عید پر ضرور آزماکردیکھیں۔

دہلی بیکرز کی رس ملائی

Delhi bakers
میٹھے کی با ت ہو تو رس ملائی کا ذکر نہ آئے ایسا ممکن ہی نہیں، یوں تو کراچی میں جگہ جگہ رس ملائی دستیاب ہے لیکن دہلی بیکرز کی رس ملائی کا کوئی جواب نہیں، اس کی خوشبو سے ہی آپ کے منہ میں پانی آجائے گا اور اس مزیدار رس ملائی کو کھاکر ہر مٹھائی کو بھول جائینگے۔

گلاب جامن اور چم چم

Gulab Jamun and chamcham
پاکستان میں گلاب جامن اور چم چم کو ہر خوشی کی تقریب میں بطور خاص شامل کیا جاتا ہے یاں یوں سمجھ لیں کہ ہماری خوشیاں گلاب جامن اور چم چم کے بغیر ادھوری ہیں۔

Gulab Jamun and chamcham

اس عید پر بھی تمام بیکریوں پر روایتی اور مزیدار گلاب جامن اور چم چم تیار کئے گئے ہیں جو آپ کی عید کو مزید میٹھا بنائینگے۔

Related Posts