خیبر پختونخوا کے نوجوان نے اپنے عزم وہمت سے معذوری کو شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khyber Pakhtunkhwa youth proves disability is not an obstacle to success

اسلام آباد :دونوں ٹانگوں سے معذور خیبر پختونخوا کے نوجوان نے اپنے عزم وہمت سے معذوری کو شکست دیکر معاشرے کیلئے اعلیٰ مثال قائم کردی۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والا نصیراللہ دونوں ٹانگوں سے معذور ہے اور بول بھی ٹھیک طریقے سے نہیں سکتا تاہم وہ بھیک نہیں مانگتا اورمعذوری کے باوجود محنت مشقت کرکے اپنے اہل خانہ کا پیٹ پال رہا ہے ۔

نصیر اللہ نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے گھر میں بوڑھے والدین ہیں ،بیوی اور ایک بیٹی ہے جبکہ والد بیمار ہیں اور وہ بھی دونوں ٹانگوں سے معذور ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ میں راولپنڈی میں کرائے کے گھر میں رہتا ہوں ،صبح آٹھ بجے گھر سے نکلتا ہوں اور میٹرو بس کے ذریعے راولپنڈی سے اسلام آباد پہنچتاہوں اور پھر اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں کولڈرنک فروخت کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے کوئی بھیک بھی دیتا ہے تو میں بھیک نہیں لیتا میں ،ان سے کہتا ہوں کہ آپ مجھ سے کولڈڈرنک خرید لو، بھیک مانگتے ہوئے مجھے شرم آتی ہے میں محنت کی عظمت پر یقین رکھتا ہوں ۔

رات کو آٹھ بجے واپس گھر چلا جاتا ہوں ،گھر کا کرایہ بڑی مشکل سے ادا کر پاتا ہوں ،اس کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء اور بیمار والدین کی ادویات کا خرش پورا نہیں کر سکتا ۔

میں گھر کا واحد کفیل ہوں آج تک بیت المال یا کسی بھی حکومتی خیراتی ادارے کی طرف سے میری کوئی امداد نہیں کی گئی ،میں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا ،محنت کرتا ہوں میں حکومت وقت اور مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر مجھے چھوٹا سا اپنا گھر مل جائے تو باقی کی ضروریات پوری کر لوں گا۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف راولپنڈی کی تنظیم سازی مکمل،حلف برداری کل ہوگی، شہریار ریاض

گھر کا کرایہ دینا مشکل ہو جاتا ہے ،بس مجھے ایک گھر حکومت کی طرف سے دیا جائے ،میری بہت ساری مشکلات حل ہو جائیں گی،اس کے علاوہ مجھے کچھ نہیں چاہئے میں ہر حال میں اللہ تعالی کی ذات کا شکر ادا کرتا ہوں اور اس حال میں بھی خوش ہوں اور اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی ہوں۔

Related Posts