پشاور : خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے عوام کو انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا مہنگا ہے تو کھانا چھوڑ دیں ۔
گزشتہ برس دسمبر میں بھی آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 50 روپیکا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد آٹے کا تھیلا 970 روپے تک میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ سال نو کے آغاز پر آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ فائن آٹا مضر صحت ہے لوگ فائن آٹا نہ کھائیں۔
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ فائن آٹا کھانے سے بیماریاں پھیلتی ہیں جب کہ سرخ آٹا صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے اس لیے عوام سرخ آٹا کھائیں۔
آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث خیبر پختونخوا کے ناں بائیوں نے صوبے بھر میں 15جنوری سے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے اور روٹی کی قیمت 150 گرام 15روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات کا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ”مرد” بننے کا مشورہ