لاہور: دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا اور ہوم سٹی سینٹرل پنجاب کے مابین نیشنل ٹی ٹونٹی کا فائنل بدھ کی شام کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ہوم سٹی سینٹرل پنجاب نے جی ایف ایس سندھ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
سینٹرل پنجاب نے 142 کا رنز ہدف 13 گیندیں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
22 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گنوانے کے بعد سینٹرل پنجاب کے اوپنر احمد شہزاد اور کامران اکمل نے 88 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے سینٹرل پنجاب کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی۔
یہ بھی پڑھیں
نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: دفاعی چیمپئن خیبر پختونوخواہ نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی
نیشنل بینک ہمیشہ کھیلوں کی سرپرستی کرتا رہے گا،عارف عثمانی