اے پی ایس کے 5 سال مکمل: پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزمِ مصمم کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 5 سال مکمل ہونے پر شہداء کے لیے خراجِ تحسین
سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 5 سال مکمل ہونے پر شہداء کے لیے خراجِ تحسین

سانحہ اے پی ایس (آرمی پبلک اسکول) کے 5 سال مکمل ہونے پر ملکی سماجی و سیاسی شخصیات شہداء کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہیں۔ واقعے پر افسوس کے اظہار کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف عزمِ مصمم بھی سامنے آرہا ہے۔ 

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کو کبھی بھلا نہیں سکتے۔ یہ ایک ایسا غم تھا جس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس میں دہشت گردوں نے بہت سی معصوم جانیں لیں اور اساتذہ کو بھی شہید کردیا۔ ہمارے پاس انہیں دینے کے لیے آنسو اور دعائیں باقی ہیں۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف حکومتی اقدامات یہ یقین پختہ کریں گے کہ ایسا واقعہ آئندہ کبھی دوبارہ پیش نہ آئے۔ 

ٹوئٹر پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دہشت گردی کے خلاف عزمِ مصمم کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ ہم اپنے بچوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ 

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ دہشت گردی کا ایسا واقعہ ہم کبھی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے اور وطنِ عزیز پاکستان کو ہمیشہ دہشت گردی سے محفوظ رکھیں گے۔ ہم واقعہ اے پی ایس کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ  ہماری نیک تمنائیں اور دُعائیں شہدائے اے پی ایس کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ ہم اِس دن کو دکھ اور تکلیف کے ساتھ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سانحہ اے پی ایس (آرمی پبلک اسکول) کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ ایسا واقعہ دوبارہ کبھی نہ ہو، نہ کبھی ایسا دسمبر آئے۔ 

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ سانحہ اے پی ایس جیسا واقعہ لانے والا دسمبر خدا دوبارہ نہ دکھائے۔ 

اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ 16 دسمبر 2014ء کا واقعہ نہ ہم بھولے ہیں، نہ ہم یہ بات کبھی معاف کریں گے۔ میں شہدائے اے پی ایس کے لواحقین سے مخلصانہ اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔ 

اسد قیصر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ قوم کا اتحاد و یگانگت اور عزمِ مصمم ناقابلِ شکست ہے۔ 16 دسمبر کے موقعے پر سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء اور قوم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) آج 5 برس مکمل ہوچکے ہیں جس کی یاد میں پاکستانی قوم شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرے گی جس کے لیے  ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

آرمی پبلک اسکول بچوں کو تعلیم دے کر پاک فوج میں بھرتی کے قابل کرنے والا تعلیمی ادارہ ہے جس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے معصوم بچوں سمیت متعدد افراد کو شہید کردیا۔

ہر تعلیمی ادارے کی طرح آرمی پبلک اسکول میں اس دن تمام بچوں کو اساتذہ نے اسمبلی ہال میں جمع کیا۔ دُعا پڑھی گئی جس کے بعد بچوں نے قومی ترانہ سنا اور روزانہ کی طرح اس روز بھی اپنے ملک سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کلاسز میں چلے گئے۔

مزید پڑھیں: سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 5 سال مکمل، شہداء کو خراجِ تحسین 

Related Posts