لاہور: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکنِ پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں خواجہ عمران نذیر کی درخواستِ ضمانت کا فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت نے خواجہ عمران نذیر کی ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ عمران نذیر کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما کی گاڑی قومی احتساب بیورو (نیب) کے آفس پر پتھراؤ کیلئے استعمال ہوئی۔عمران نذیر کو 5 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: لاہور پولیس نے ن لیگی رکنِ اسمبلی خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر لیا