آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ آصف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔ مستحکم حکومت بنانے کیلئے ایڈجسٹمنٹ کرنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئند عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے، ہمیں مستحکم حکومت بنانے کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

نومئی کے واقعات میں ملوث ملزمان رعایت کے مستحق نہیں۔خواجہ آصف

بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے مفاہمت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں سب سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونی چاہئے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ن لیگ سے ناراض سے لگتے ہیں۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل سے کہا ہے کہ آپ اپنی رائے ٹی وی پر دینے کی بجائے پارٹی میں دیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ہم شہداء کی قربانیوں کی بدولت آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

 سیالکوٹ کی یونین کونسل امام صاحب میں اپنے آبائی کشمیری محلے میں 16 روز قبل عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں۔ سیالکوٹ کے غیور عوام نے ہمیشہ ہمیں عزت بخشی۔

 

Related Posts