سیالکوٹ: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے گرمی کا احساس کم کرنے کیلئے نہر میں چھلانگ لگا دی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی نہر میں چھلانگ لگانے اور تیراکی کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔ عید کی تعطیلات کے موقعے پر وزیر دفاع سیالکوٹ کی نہر موترہ جا پہنچے۔
نواز شریف کے دبئی میں قیام کی مدت میں اضافے کا امکان
بعض میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر دفاع نے عام لوگوں کے ساتھ موترہ نہر کے پل پر چڑھ کر پانی میں چھلانگ لگائی اور عوام کے ساتھ مل کر تیراکی کا لطف بھی اٹھایا۔
عید کے تیسرے روز وزیر دفاع خواجہ آصف کی نہر میں ڈبکیاں
براہ راست دیکھیں:https://t.co/7PN6qbAHwL#BOLNews #KhwajaAsif pic.twitter.com/WveF5AYNIt— BOL Network (@BOLNETWORK) July 1, 2023
سوشل میڈیا پر وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی تیراکی کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں نہر میں نہانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈی سی ضلع سیالکوٹ نے ضلعی حدود میں نہروں میں نہانے، موٹر سائیکل پر ون ویلنگ اور ریس لگانے پر پابندی عائد کردی۔
خبر کے مطابق سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ نے ایک اور حکم نامہ بھی جاری کیا ہے جس کے تحت قربانی کے جانوروں کے سری پائے عوامی مقامات، سڑکوں اور گلیوں میں جلانے پر بھی 4 جولائی تک پابندی ہوگی۔