18 ویں ترمیم صوبے اورعوام کی بربادی ہے، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khurram Sherzaman expressed concern over violations of Corona SOPs in Karachi

کراچی : ہمارے ڈاکٹر، پولیس اور صحافی فرنٹ لائن کے ہیرو ہیں،صوبے سندھ کو صحت کے معاملے میں لاوارث چھوڑا گیا ہے،اس صوبے کے تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم ہی اس صوبے اور عوام کی بربادی ہے، یہاں کے حکمرانوں کوعوام سے کوئی غرض نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کی صحت یابی کے لیے قرآن خوانی کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ صدر مملکت، وزیر اعظم، گورنر کی صحت کے لیے بکروں کا صدقہ دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی سندھ کی بدقسمتی پی پی پی ہے،وزیر اعلیٰ کے اندر عقل اور شعور نہیں،وزیر اعلیٰ کے ساتھ ٹیم نہیں صرف چمچے ہیں ۔

سندھ کی وزیر صحت کہیں ظاہر نہیں ہیں،آج سندھ اور کراچی کے عوام کو پینے کا پانی تک میسر نہیں،وفاق این ایف سی کے پیسوں کا جائزہ لے وہ کہاں گئے، بلاول زرداری کہاں غائب ہوگئے ہیں۔

ان کی ادی کہاں ہیں،وفاقی حکومت کا 18 ویں ترمیم پر نظر ثانی کا فیصلہ اچھا ہے، راشن جو تقسیم ہوا اس میں اٹے کے اندر کیڑے نکل رہے ہیں،ان کے لیڈران اپنی ذات کا سوچتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عوام کے مفاد میں 18ویں ترمیم میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔علی محمد خان

عوام کو تو ایکسپائر راشن مل رہا ہے، وزیر اعلیٰ میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں،گورنر سندھ عمران اسماعیل بہت کام کررہے ہیں،جن لوگوں نے ملاقاتیں کی وہ ٹیسٹ کروارہے ہیں،اللہ کا شکر ہے سب کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔

Related Posts