سندھ حکومت کے پاس دو ہی آپشنز،اختیارات دیں یا گھرجائیں، خواجہ اظہار الحسن

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The MQM has decided to leave the government

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماخواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس دوآپشنزہیں گھرجائیں یااختیارات دیں، ایم کیو ایم پاکستان نے عدالتی جنگ جیت لی،دھرنوں کا رخ تبدیل کریں۔

ایم کیوایم پاکستان کے مرکزبہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ سے پورے سندھ کے لئے فیصلہ آیا ہے، باقی تین صوبے بھی اس فیصلے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کو آزاد بنانے کے لیے یہ فیصلہ پہلا قدم ہے، سندھی بھائی کسی منفی پروپیگنڈا میں نہ آئیں، جو اختیارات صوبائی حکومت نے سلب کئے اب یہ مقامی حکومتوں کے پاس آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ابھی تک سندھ کے لوگوں کو معلوم نہیں حکومت کہاں سے چل رہی ہے، کوئی کہتا ہے کینیڈا، کوئی کہتا ہے دبئی سے حکومت چل رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلے کے بعد صوبائی وزرا عوام سے معافی مانگیں، آپ کا کام قانون سازی کرنا ہے، مال بنانا نہیں ، وزراء نیب میں عدالتوں سے ضمانتوں پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے رہنما جیلوں میں ملک لوٹنے کے الزامات میں بند ہیں ۔ سندھ حکومت اختیارات دینا ہی نہیں چاہتی ، یوسی چیئرمین کونظام سے پیسے ملتے ہیں توکیا اعتراض ہے؟۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر فوری عمل کیا جائے ، وزیراعظم بھی اس فیصلے سے فائدہ اٹھائیں ، پاکستان کے عوام کو قانون سے فائدہ دیں ، ابھی سپریم کورٹ میں مردم شماری کی پٹیشن پربھی فیصلہ آئیگا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ آئین میں 140اے شامل کرنا ایم کیوایم کا کریڈٹ ہے ۔ چارٹر آف ڈیموکریسی میں طے ہوا تھا کہ مقامی حکومتوں کو مستحکم کریں گے، مراد علی شاہ کو ہر اس آرٹیکل سے تکلیف ہے جو ان کے اختیارات کو کم کرے۔ہم نے قطار در قطار آپ کے پیچھے کیسز کی لائن لگا دی ، ہمیں انصاف دیر سے ملا،لیکن ملا اور ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ۔سندھ میں جمہوریت نہیں سسٹم چل رہا ہے، تمام بورڈز اور اتھارٹیز کے سربراہ از خود استعفیٰ دیں اور گھر جائیں ، اراکین عدالتی فیصلے میں توہین کے مرتکب نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:جب آصف زرداری نے بے نظیر بھٹو کو شرمندہ کرایا

ایم کیو ایم کے رہنماخواجہ اظہار الحسن نے جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان بلدیاتی قانون کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ آگیا ہے آپ کے مذاکرات کسی کام کے نہیں، اب دھرنا اس لئے ہونا چاہیے کہ مراد علی شاہ فیصلے پر عمل کریں۔ آپ کو پیپلز پارٹی کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا ، اب قوانین پر عمل کیلئے دھرنا دیں ۔

ایم کیو ایم پاکستان نے عدالتی جنگ جیت لی،دھرنوں کا رخ تبدیل کریں ، عدالتی فیصلے کے بعد صوبائی وزرا عوام سے معافی مانگیں۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں کے ساتھ دھوکا ہوگیا ، حافظ نعیم صاحب نے پوری جماعت اسلامی کو ماموں بنادیا۔

Related Posts