خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کیلئے بڑی شرط عائد کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

وزیر دفاع  خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ  حکومت پی ٹی آئی مذاکرات  اس وقت تک شروع نہیں  ہوسکتے جب  تک  خود  عمران خان کا کلیئر میسج  نہ  آجائے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ایک آواز ہے جو بانی پی ٹی آئی کی ہے، باقی جتنے رہنما ہیں وہ سب بانی پی ٹی آئی سے ہی ہدایت لیتے ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی کا واضح میسج نہیں آئے گا مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

سول نافرمانی کی تحریک کو نان اسٹارٹر قرار دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دلیہ اور کارن فلیکس کی طرح بانی پی ٹی آئی بھی فوجی پراڈکٹ ہے، بعض اوقات پراڈکٹ اپنی اوقات بھول جاتی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے امتحانی سلیبس کا بوجھ کم کردیا

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہےکہ امریکا سے ہمارا گہرا تعلق ہے، امریکا سے تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، ہمارے ملک میں کیا ہونا چاہیے کیا نہیں اس کا ہمیں بہتر پتہ ہے، اپنے مفادات کا تحفظ ہم نے کرنا ہے، امریکا یا کسی اور ملک کو نہیں پتہ، ہم بہتر سمجھتے ہیں کہ ہمارے فائدے میں کیا ہے اور نقصان میں کیا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ  ہمارے بہت سے مالی ادارے ہیں جن کی امریکا وقتاً فوقتاً مدد کرتا ہے، اگر امریکا ہم سے ناراض ہوتا  تو کیا آئی ایم ایف کا پروگرام ہمیں مل سکتا تھا؟

Related Posts